پاک آئی ڈی موبائل ایپ آگاہی مہم: نادرا ٹیم کا احمدپور ایسٹ اور لودھراں کے گرلز کالجز کا دورہ
نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان کی جانب سے طالبات اور اساتذہ کو ڈیجیٹل شناختی سہولیات سے آگاہ کیا گیا



نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان کی ٹیم نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی سہولیات کے فروغ کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن احمدپور ایسٹ اور گورنمنٹ گرلز کالج لودھراں کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر آگاہی سیشنز منعقد کیے گئے جن میں اساتذہ اور طالبات کو پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے قومی شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات کے لیے آن لائن درخواست کے طریقہ کار سے عملی طور پر آگاہ کیا گیا۔

شرکاء نے اپنے موبائل فونز پر ایپ انسٹال کر کے درخواست جمع کروانے کے مراحل سیکھے، جبکہ نادرا حکام نے بتایا کہ یہ سہولت عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے بچانے اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو مضبوط بنانے کے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔
