سمال اسٹیٹ انڈسٹری نمبر 1 میں 8 فیکٹریاں سیل، 4 نے واجبات فوری جمع کرا دیے


گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی واضح ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر / منیجنگ ڈائریکٹر واسا شبیر حسین بٹ نے آج سمال اسٹیٹ انڈسٹری نمبر 1 میں واسا نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کی خود نگرانی کی۔ کارروائی کے دوران واسا کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 8 فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا،


جبکہ 4 فیکٹریوں نے فوری طور پر اپنے ذمے واجب الادا بل جمع کروا دیے واسا ٹیموں نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد کارروائی کو یقینی بنایا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا شبیر حسین بٹ نے کہا کہ واسا نادہندگان کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھا جائے گا، سرکاری واجبات کی بروقت وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا کی مالی خود مختاری اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات ناگزیر ہیں، آئندہ بھی ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔