واہگہ بارڈر پر نعرے لگا کر عوام کا جوش بڑھانے والے محمد شفیق دنیا سے رخصت

قومی جذبے کو آواز دینے والی منفرد شخصیت کے انتقال پر شہریوں میں افسوس کی لہر ، واہگہ بارڈر پر روزانہ پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران اپنے پرجوش نعروں سے عوام میں ولولہ اور حب الوطنی جگانے والے محمد شفیق انتقال کرگئے۔

وہ برسوں سے اس تقریب کا اہم حصہ تھے اور اپنی بلند آواز اور منفرد انداز سے حاضرین کے دلوں میں جوش بھر دیتے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ بہت سے افراد نے انہیں قومی جذبے کی علامت قرار دیا ہے۔