وزیراعظم شہباز شریف کا موسیٰ خیل میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر اظہارِ افسوس

متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا . وزیراعظم شہباز شریف نے موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو متاثرین کو ہر ممکن امداد اور سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔