وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کر کے غیر حاضر سیکریٹریز سے باز پرس کا حکم دے دیا

محکمہ بلدیات، خوراک، جنگلات، ثقافت، محنت اور لائیو سٹاک کے سیکریٹریز صبح ساڑھے 9 بجے تک دفاتر میں موجود نہیں تھے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے ہمراہ سندھ سیکریٹریٹ کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور سیکریٹریٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے 6 محکموں کے سیکریٹریز کو صبح ساڑھے 9 بجے تک غیر حاضر پایا، جن میں بلدیات، خوراک، جنگلات، ثقافت، محنت اور لائیو سٹاک کے سیکریٹری شامل تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے غیر حاضری پر سخت نوٹس لیا اور چیف سیکریٹری سندھ کے ذریعے ان سیکریٹریز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔ سیکریٹریز سے باز پرس کا حکم بھی دیا گیا تاکہ غیر حاضری کی وضاحت طلب کی جا سکے۔