وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، پنجاب کےہر شہر کیلیے بیوٹیفکیشن پلان تیار ،فیز ون کی تکمیل کیلیےفروری سے مئی تک کاہدف مقرر کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان کی تفصیلات اور تصویری جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیوٹیفکیشن پلان فیز ون کی تکمیل کے لئے فروری سے مئی تک کاہدف مقرر کر دیا۔

اجلاس میں ہر ضلع، ہر تحصیل اور ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 39اضلاع میں 132بیوٹیفکیشن سکیمیں 16ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی۔ 97 بیوٹیفکیشن سکیموں کے ورک آڈر جاری،88 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ شروع ہوگے۔ لاہور میں بیوٹیفکیشن کے 18، سرگودھا میں 6، بہاولپور میں 16، گوجرانوالہ میں 12 پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔ راولپنڈی کے 17، فیصل آباد کے 13، ملتان 8 اور ساہیوال میں 24 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ مکمل کیے جائیں گے۔