کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

سڑکوں، تعلیم، صحت اور امن و امان کی بہتری کے لیے خصوصی فنڈز مختص ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کچہ ایریا کی ترقی اور وہاں کے مسائل کے حل کے لیے 23 ارب روپے کے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

اس پیکج کے تحت علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی بہتری کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد کچہ ایریا کے عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنا اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔