وزیراعلیٰ کی وزراء کو ہر ماہ 7 اضلاع کے دورے اور عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت، 3 ماہ بعد کارکردگی کا جائزہ لینے کا اعلان

عوامی مسائل کے بروقت حل، فیلڈ وزٹس اور وزراء کی کارکردگی جانچنے کے لیے نیا نظام متعارف۔وزیراعلیٰ نے تمام صوبائی وزراء کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ہر ماہ کم از کم 7 اضلاع کا دورہ کریں، عوامی مسائل کا موقع پر جائزہ لیں اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے ان کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔

اس کے ساتھ ہی اعلان کیا گیا ہے کہ تین ماہ بعد تمام وزراء کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا تاکہ عوامی خدمت کے عمل کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔