وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی جس میں اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے پاک، سعودی عرب اقتصادی، دفاعی اور سکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور ہر قسم کی دہشتگردی، انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں امن واستحکام کیلئے مشترکہ عزم کو اجاگرکیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مشترکہ عقیدے، یکساں اقدار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر جنرل الرویلی نے سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔


ہمارے واٹس اپ نمبر پر رابطہ کریں:03004407940
Pakistan Urdu Point اپنے پلیٹ فارم پر مقامی اور بین الاقوامی اداروں کو اشتہارات دینے کا شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔ہماری ویب سائٹ روزانہ لاکھوں صارفین تک پہنچتی ہے، جو آپ کے کاروبار، سروس یا پروڈکٹ کو وسیع ترین ناظرین تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے۔