وفاقی دارالحکومت: سنبل میں گٹر میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق

سیوریج کے لیے کھدائی شدہ گڑھا حادثے کا سبب، کراچی میں گزشتہ برس بھی کھلے نالوں میں بچوں کی ہلاکتیں

وفاقی دارالحکومت کے علاقے سنبل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گٹر میں گرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ آئی سی ٹی کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ مہر آبادی میں قبضے کی جگہ پر پیش آیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب مہر آبادی میں کھدائی کرکے سیوریج کے لیے گڑھا بنایا گیا تھا، جس میں بچہ گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ حکام نے بتایا کہ پلاٹ میں کھدائی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ برس بھی 5 بچوں سمیت 24 افراد کھلے نالوں اور گٹروں میں گر کر ہلاک ہو چکے ہیں، جو شہریوں کی حفاظت اور سیوریج کے حفاظتی انتظامات میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔