وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ، کسی بھی احتجاج یا جلسے پر پابندی
ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج، جلسے یا جلوس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔


ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج، جلسے یا جلوس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد کی صورت میں قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہ لیں اور قانون کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔