مناسکِ حج کے رکن اعظم وقوفِ عرفہ کا خطبہ ڈاکٹر شیخ علی الحذیفی دینے کا اعلان

حجاج کرام وقوفِ عرفہ کے موقع پر مسجد نمرہ میں خطبہ سنیں گے، عالمِ اسلام میں روحانی جوش و جذبہ ، Ali Al Hudhaify مناسکِ حج کے سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ کا خطبہ دیں گے۔

سعودی حکام کے مطابق ڈاکٹر شیخ علی الحذیفی مسجد نمرہ میں حجاج کرام سے خطاب کریں گے جہاں لاکھوں عازمین حج عبادات اور دعاؤں میں مصروف ہوں گے۔ عالمِ اسلام میں اس اعلان کے بعد روحانی جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے جبکہ دنیا بھر کے مسلمان وقوفِ عرفہ کے مبارک موقع کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔