امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا ہے کہ ان کی چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلیفون پر ’’بہت اچھی‘‘ گفتگو ہوئی ہے
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا ہے کہ ان کی چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلیفون پر ’’بہت اچھی‘‘ گفتگو ہوئی ہے، اور وہ اپریل میں بیجنگ کے دورے کی چینی صدر کی دعوت قبول کر چکے ہیں۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا:’’ابھی میری چین کے صدر شی کے ساتھ ایک بہت اچھی فون کال ہوئی۔ ہم نے یوکرین/روس، فینٹینائل، سویابین اور دیگر زرعی مصنوعات سمیت کئی موضوعات پر بات کی۔‘‘انہوں نے امریکہ اور چین کے تعلقات کو ’’انتہائی مضبوط‘‘ قرار دیا۔
ٹرمپ کے مطابق، صدر شی نے انہیں اپریل میں بیجنگ آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا، اور جواباً انہوں نے شی جن پنگ کو سال کے آخر میں امریکہ کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی ہے۔
اس سے قبل پیر کو چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شِنہوا نے رپورٹ کیا کہ دونوں رہنماؤں نے فون کال میں دوطرفہ تعاون اور تائیوان کے مسئلے پر بھی گفتگو کی۔
شی جن پنگ نے ٹرمپ سے کہا کہ دونوں ممالک کو تعلقات میں ’’مثبت رفتار‘‘ برقرار رکھنی چاہیے۔ یہ کال گزشتہ ماہ جنوبی کوریا میں ہونے والی ان کی ملاقات کے بعد ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کوششیں کی تھیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ فون کال جنوبی کوریا میں ہونے والی ’’انتہائی کامیاب‘‘ ملاقات کا تسلسل تھی۔’’اس کے بعد دونوں طرف سے معاہدوں کو درست اور مؤثر رکھنے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔‘‘
شِنہوا کے مطابق، شی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ’’تائیوان کی چین میں واپسی جنگِ عظیم کے بعد قائم بین الاقوامی نظام کا اہم حصہ ہے۔‘‘


ہمارے واٹس اپ نمبر پر رابطہ کریں:03004407940
Pakistan Urdu Point اپنے پلیٹ فارم پر مقامی اور بین الاقوامی اداروں کو اشتہارات دینے کا شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔ہماری ویب سائٹ روزانہ لاکھوں صارفین تک پہنچتی ہے، جو آپ کے کاروبار، سروس یا پروڈکٹ کو وسیع ترین ناظرین تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے۔
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?