پنجاب میں ٹریفک کے بھاری جرمانوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

درخواست گزار نے بھاری جرمانوں کو شہریوں پر اضافی مالی بوجھ قرار دیتے ہوئے عدالتی مداخلت کی استدعا کر دی
پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے جانے والے بھاری جرمانوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ جرمانوں میں غیر معمولی اضافہ عام شہریوں کے لیے مالی مشکلات کا باعث بن رہا ہے اور اس فیصلے پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جرمانوں کے نئے نرخوں کا جائزہ لیا جائے اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب احکامات جاری کیے جائیں۔ اس معاملے نے شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے۔