ٹریفک وارڈنز پر روزانہ 25 چالان کا ہدف مقرر، شہریوں میں تشویش

ہدف کے باعث وارڈنز پر دباؤ بڑھنے اور غیر ضروری چالان کے خدشات ، ٹریفک پولیس کی جانب سے وارڈنز کو روزانہ 25 چالان کرنے کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہے، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ہدف سے وارڈنز پر دباؤ بڑھے گا اور ممکنہ طور پر غیر ضروری چالان کیے جا سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے، تاہم اس کے لیے شفاف اور منصفانہ طریقہ کار اپنانا بھی اتنا ہی اہم ہے۔