نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام پر پولیس کی کارروائی

علی پور کے تھانہ صدر کے علاقے میں نجی اسکول ٹیچر سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا، جس میں مسلسل ہراسگی اور دھمکیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ متاثرہ خاتون کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
