ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے وفد کی اسکانکم کادورہ، پاکستان سے تربیت یافتہ افرادی قوت کے حوالے سے گفتگو
پاکستان میں فنی تعلیم سے آراستہ ہر طرح کے ہنر مند مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ بیرون ملک بھی بے شمار پاکستانی ہنر مند اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن لاکھوں نوجوان TEVTA ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر اہتمام متعدد تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد اندرون اور بیرون ملک باعزت روزگار حاصل کررہے ہیں، یہ بات ڈائرکٹر جنرل آپریشن عامر عزیز نے جدہ اسکانکم کے دورے کے دوران بتائی، گفتگو کے دوران اسکانکم کے سی سی او چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ ،منیجنگ ڈائرکٹر زریاب محمود ، ایچ آر ڈائرکٹر وقار ارشد، جبکہ TEVTAکی جانب سے ایڈیشنل ڈی جی پلیسمنٹ معاذ سلیم،ڈپٹی ڈائرکٹر پلیسمنٹ شریک تھے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو مختلف شعبوں میں فنی تعلیم مہیا کرکے معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنایا جا رہا ہے۔ TEVTA ٹیوٹا کے تحت سینکڑوں شعبوں میں فنی تعلیم فراہم کی جار ہی ہے تاکہ میٹرک پاس نوجوان بھی اپنی پسند کے شعبہ میں فنی تعلیم حاصل کرکے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔عامر عزیز نے کہا کہ ٹیوٹا سے ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد جو سرٹیفیکیٹ ہولڈر ٹیوٹا سے ٹیکنیکل تعلیم یافتہ ہوگااسے پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک روزگار کے حصول میں آسانی رہیگی، TEVTA کا الحاق اسکانکم سے کیاگیا ہے تاکہ پاکستان سے تربیت یافتہ افرادی قوت سعودی عرب بلائی جاسکے، TEVTA کا جاری کردہ سرٹیفیکیٹ بیرون ملک بڑی اہمیت کا حامل ہے ، TEVTA کے وفد نے پاکستان انوسٹرز فورم کیلئے دوسری بار صدر منتخب ہونے پر اسکانکم کے جنرل منیجر شفقت محمود کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.
