ایرانی دفاعی ذرائع کے مطابق فائرنگ اور دھماکے دفاعی نظام کی ٹیسٹنگ کا حصہ تھے



ایران کے حساس پارچین جوہری مرکز کے قریب دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جس پر مغربی میڈیا نے فوری طور پر اسے ممکنہ حملے سے جوڑنے کی کوشش کی۔ تاہم ایرانی دفاعی حکام کے مطابق یہ آوازیں جدید دفاعی نظام کے ٹیسٹ سے متعلق تھیں اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ ایران نے واضح کیا کہ کسی قسم کا حملہ یا سیکیورٹی خلاف ورزی نہیں ہوئی بلکہ یہ معمول کی فوجی مشق کا حصہ تھا۔

پارچین جوہری مرکز کے قریب دھماکوں کی آواز، مغربی میڈیا کی گمراہ کن رپورٹنگ
