پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا
پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنے اور دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں علاقائی اور عالمی دہشت گردی کے خطرات، سرحدی سلامتی، دہشت گردوں کے سہولت کار نیٹ ورکس کے خاتمے اور مشترکہ تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مذاکرات میں امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی گریگوری لوگیرفو اور پاکستان کے خصوصی سیکرٹری خارجہ سفیر نبیل منیر نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مسلسل رابطوں، معلومات کے تبادلے اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔
پاکستان اردو پوائنٹ عوام تک بروقت، مستند اور ذمہ دارانہ خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔