پاکستان، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے کا پہلا اجلاس آج ہوگا، فیلڈ مارشل و وزیر خارجہ استنبول پہنچ گئے
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، جس میں دفاعی معاہدے کے خدوخال اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں استنبول پہنچ گئے ہیں۔ استنبول آمد پر ترکیہ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے انتظامی امور بریگیڈیئر جنرل شنول وارول، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ترک وزارت خارجہ کے سفیر جیہاد ایرگینے اور دیگر اعلیٰ ترک حکام نے ان کا استقبال کیا۔
استنبول پہنچنے کے بعد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی سلامتی، امن و خوش حالی کے لیے دعا کی، جبکہ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اپنے دورہ ترکیہ کے دوران اہم ملاقاتیں اور دیگر سرکاری مصروفیات انجام دیں گے۔
اسی ضمن میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر ترکیہ میں اپنے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔
اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، معاہدے کے عملی خدوخال اور آئندہ کی پیش رفت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Gracias por compartir. Útil: MiniMax H3 Video Generator en /. MiniMax H3 Video Generator
Clear and useful tips here. One AI video tool I use is H3MaxAI: . H3MaxAI