آٹو سیکٹر میں تیزی، ملک بھر میں گاڑیوں اور بائیکس کی خریداری بڑھ گئی

معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے باعث شہریوں کا نئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خریداری کی جانب رجحان ، پاکستان میں آٹو موبائل سیکٹر ایک بار پھر متحرک دکھائی دے رہا ہے جہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں طلب بڑھنے، قسطوں کی سہولت اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری کے باعث عوام نئی گاڑیوں اور بائیکس کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس پیش رفت کو ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔