پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا امکان، محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

ملک کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے مون سون سسٹم داخل ہونے کا امکان، بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع۔محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔

مون سون سسٹم کے داخل ہونے سے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، تاہم بعض علاقوں میں تیز بارش، آندھی اور شہری سیلاب جیسے حالات بھی پیدا ہو سکتے ہیں، لہٰذا متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔