پاکستان میں نئے سال 2026 کا شاندار آغاز، ملک بھر میں آتشبازی اور جشن کا سلسلہ

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں میوزیکل نائٹس اور شاندار آتشبازی، عوام میں خوشیوں اور امیدوں کا اظہار

پاکستان میں سال 2026ء کے آغاز پر ملک کے مختلف شہروں میں زبردست جشن منایا گیا۔ کراچی اور کوئٹہ میں میوزیکل نائٹس کا اہتمام کیا گیا جبکہ لاہور میں لبرٹی چوک اور کراچی میں گورنر ہاؤس میں شاندار آتشبازی دیکھی گئی۔ عوام نے نئے سال کی خوشی میں سڑکوں پر نکل کر آسمان پر روشنیوں کی بارش اور دعاؤں کے ساتھ جشن منایا۔
گیلپ پاکستان کے تازہ سروے کے مطابق 51 فیصد پاکستانی 2026ء سے پرامید ہیں اور اسے معاشی بہتری کا سال قرار دے رہے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح صرف 37 فیصد ہے۔ ماہرین کے مطابق 2025ء کی کامیابیاں اور عوامی اعتماد 2026ء کے لیے مثبت بنیاد فراہم کر رہے ہیں۔

گذشتہ سال پاکستان نے بھارت کو مئی میں جنگ میں شکست دی، متعدد بھارتی طیارے تباہ کیے اور عالمی سطح پر اپنے موقف کو مضبوط کیا۔ سفارتی محاذ پر پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ طے کیا۔ کھیلوں میں جونیئر ٹیموں نے ایشیاء کپ جیت کر قوم کے لیے امیدیں بڑھائیں، اگرچہ قومی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ناکام رہی۔