نام نہاد سیاست دان جمہوریت کے نام پر جمہوریت کا قتل کر رہے ہیں، 25 کروڑ عوام کے وسائل چند ہاتھوں میں ہیں، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں چند طاقتور طبقے مزید طاقتور ہوتے چلے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان پر وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا ایک کنسورشیم مسلط ہے جو عوام کے حقوق پر قابض ہے۔
کراچی میں منعقدہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نام نہاد سیاست دان جمہوریت کے نام پر درحقیقت جمہوریت کا قتل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنی جماعتوں کے اندر جمہوری نظام قائم نہیں کر سکتے وہ پورے ملک پر حکومت کرنے کے دعوے دار بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 20 فیصد لوگوں کے پاس 80 فیصد وسائل ہیں جبکہ یہی 20 فیصد طبقہ پورے نظام پر قابض ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کے مطابق یہی طبقہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی بولی لگاتا ہے اور قومی وسائل کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس ظالمانہ نظام سے نجات کے لیے طویل مگر تیز جدوجہد ناگزیر ہے۔ انہوں نے قومی اداروں کی زبوں حالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئر لائن جو کبھی ملک کا فخر تھی، آج بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے زوال کی مثال بن چکی ہے۔

Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me. https://www.binance.com/register?ref=IXBIAFVY