اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کی تصویری نمائش کا مشاہدہ کیا

سٹریٹجک شراکت داری، سفارتی روابط اور سی پیک سمیت دہائیوں پر محیط دوستی کو اجاگر کیا گیا

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے دورۂ چین کے دوران چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کے ہمراہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ خصوصی تصویری نمائش کا مشاہدہ کیا۔ نمائش میں دونوں ممالک کے مابین سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے ارتقائی سفر کے اہم سنگِ میل کو اجاگر کیا گیا۔

تصویری نمائش میں سفارتی روابط، باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز اور دہائیوں پر محیط مضبوط دوستی، باہمی حمایت اور تعاون پر مبنی مشترکہ سفر کی بھرپور عکاسی کی گئی، جو پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری کا واضح ثبوت ہے۔