پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

زلزلے کے باعث لوگوں میں تشویش کی لہر، ابتدائی طور پر کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی متعدد افراد احتیاطاً گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ زلزلے کی شدت اور مرکز سے متعلق تفصیلات جاری کیے جانے کا انتظار ہے۔