این ڈی ایم اے کی پیش گوئی: لاہور، ملتان اور دیگر علاقوں میں شدید دھند متوقع

جنوبی و وسطی پنجاب کے کئی شہروں میں رات اور صبح کے وقت دھند کے خدشات، اسلام آباد اور سکھر کے اطراف بھی متاثر

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب میں آئندہ 3 روز کے دوران شدید دھند کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کی شدت زیادہ ہوگی، جس میں لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں اور ساہیوال شامل ہیں۔

مزید برآں اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں اور وہاڑی کے علاقوں میں بھی دھند کے امکانات موجود ہیں۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بالائی سندھ کے علاقوں، خاص طور پر سکھر کے اطراف، اور اسلام آباد میں بھی رات اور صبح کے وقت دھند دیکھنے کو مل سکتی ہے، جس سے ٹریفک اور روزمرہ معمولات متاثر ہو سکتے ہیں۔