مریم نواز کی مسیحی برادری کو تحفظ کی یقین دہانی — بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو شاباش

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہر اقلیت خود کو محفوظ تصور کرتی ہے جبکہ کرسمس تقاریب بے خوفی کے ساتھ منائی گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں کرسمس تقریبات کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسیحی برادری نے بلا خوف و خطر کرسمس منائی جو صوبے میں اقلیتوں کے تحفظ اور گڈ گورننس کی بہترین مثال ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ہر مینارٹی کا تحفظ اور مساوی حقوق ہماری ترجیح ہیں، پاکستان میں تمام طبقات ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں جبکہ بھارت میں انتہا پسندی کرسمس جیسے مذہبی تہواروں کو بھی نشانہ بناتی ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب میں مذہبی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

I don’t think the title of your article matches the content lol. Just kidding, mainly because I had some doubts after reading the article. https://accounts.binance.bh/register/person?ref=JW3W4Y3A
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.