محکمہ موسمیات کے پیشگی الرٹس سے گلگت بلتستان میں سینکڑوں جانیں بچ گئیں

بروقت موسمی وارننگز اور حفاظتی اقدامات نے ممکنہ جانی نقصان کو بڑی حد تک روک دیا ، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے بروقت پیشگی الرٹس اور وارننگز کے باعث گلگت بلتستان میں شدید موسمی حالات کے دوران سینکڑوں قیمتی جانیں محفوظ رہیں۔

متعلقہ اداروں نے الرٹس کی بنیاد پر بروقت اقدامات، انخلاء اور امدادی سرگرمیاں انجام دیں، جس سے ممکنہ جانی نقصان میں نمایاں کمی آئی۔ ماہرین کے مطابق جدید موسمی پیش گوئی اور مؤثر رابطہ نظام قدرتی آفات کے اثرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔