اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے عوام کو ایک اور مشکل میں ڈال دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 184 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ملکی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس بڑے اضافے سے ٹرانسپورٹ کرایوں، اشیائے ضروریہ اور دیگر خدمات کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے مہنگائی کی لہر میں شدت آ سکتی ہے۔
عوامی حلقوں نے قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے