عظمٰی بخاری کا پی ٹی آئی رہنما کے مؤقف پر سخت ردعمل

نا مناسب گفتگو کردار اور تربیت کی کمزوری ظاہر کرتی ہے

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے پی ٹی آئی رہنما شفیع جان کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر شائستہ اور غیر مہذب زبان سماجی اقدار اور انسانی تہذیب سے مطابقت نہیں رکھتی۔ایسے رویے دلیل اور سیاسی کردار کی کمی کا اظہار ہوتے ہیں، جبکہ ذاتیات پر مبنی گفتگو معاشرتی تربیت اور اخلاقی حدود سے متصادم ہوتی ہے۔ عظمٰی بخاری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلخ اور توہین آمیز زبان معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
