تحریک انصاف نے مزارِ قائد انتظامیہ کو 25 لاکھ روپے سیکیورٹی ڈیپازٹ جمع کرا دیا

اتوار کو جناح گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، سندھ حکومت کا مؤقف: کسی قسم کی پابندی نہیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مزارِ قائد مینجمنٹ بورڈ کو جلسے کے انعقاد کے لیے 25 لاکھ روپے بطور سیکیورٹی ڈیپازٹ جمع کرا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے یہ رقم پے آرڈر کی صورت میں جمع کروائی گئی ہے۔ پارٹی اتوار کے روز مزارِ قائد کے احاطے میں واقع جناح گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کرے گی

سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق جلسے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی اور کراچی میں جلسے کے لیے پی ٹی آئی کو قانون کے مطابق اجازت فراہم کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلسے کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی امور کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔