روسی شہری نے چترال میں نایاب کشمیری مارخور کا 68 ہزار ڈالر میں شکار کیا

آمدن کا 80 فیصد مقامی کمیونٹی کی فلاح پر خرچ — شکار وائلڈ لائف پروگرام کے تحت اجازت یافتہ تھا

چترال لوئیر کے علاقے گہریت گول میں روسی شہری آندرے زیکا نے 68 ہزار امریکی ڈالر کے عوض پرمٹ حاصل کر کے نایاب کشمیری مارخور کا ٹرافی شکار کیا۔ شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ ریکارڈ کی گئی۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق یہ شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت کیا گیا، جس کی آمدن کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور جنگلی حیات کے تحفظ پر خرچ ہوگا۔ پروگرام کا مقصد نایاب نسلوں کا تحفظ کرتے ہوئے مقامی آبادی کے معاشی حالات بہتر بنانا ہے۔
