چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی میڈم حنا پرویز بٹ کا وومن انکلیو گوجرانوالہ کا دورہ



وومن انکلیو میں قائم ڈرائیونگ سکول اور سمولیٹر ٹریننگ کا معائنہ، خواتین اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا
چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی میڈم حنا پرویز بٹ نے وومن انکلیو گوجرانوالہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے قائم مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران میڈم حنا پرویز بٹ نے وومن انکلیو میں قائم شدہ ڈرائیونگ سکول کا خصوصی طور پر وزٹ کیا اور سمولیٹر کے ذریعے دی جانے والی جدید ڈرائیونگ ٹریننگ کا مشاہدہ کیا۔

چیئرپرسن نے خواتین کو فراہم کی جانے والی محفوظ اور جدید تربیتی سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی کاوشیں خواتین کو خودمختار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے وومن انکلیو میں خدمات انجام دینے والے خواتین اسٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محنت کی تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

میڈم حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین کے تحفظ، تربیت اور خود انحصاری کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی تاکہ خواتین معاشرے میں باوقار اور محفوظ ماحول میں آگے بڑھ سکیں۔