3D illustration of Two Wavy Crossed Flags of China and United States of America, Sign of Chinese and American Relationships
بیجنگ (پاکستان اردو پوائنٹ، ڈیسک رپورٹ)
چین نے امریکہ سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس اقدام پر چین شدید تشویش میں ہے۔ وزارت خارجہ نے زور دیا کہ امریکہ مادورو اور ان کی اہلیہ کی ذاتی سلامتی کو یقینی بنائے اور انہیں فوراً رہا کرے۔
چین نے مزید کہا کہ امریکہ وینزویلا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششیں بند کرے اور تمام مسائل کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی فوج نے وینزویلا میں کارروائی کرتے ہوئے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر ملک سے باہر منتقل کر دیا۔
چین نے اس کارروائی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔