ڈیرل مچل نے ویرات کوہلی سے ون ڈے بیٹنگ کی پہلی پوزیشن چھین لی

بھارت کے خلاف تاریخی سیریز جیت کے بعد نیوزی لینڈ کے بلے باز کی شاندار کامیابی

عوام کو بلدیاتی اداروں کی معرفت با اختیار کریں، اداروں کو نوکر شاہی کے تابع نہ رکھیں ،معاشرہ مطمئن ہوگا تو ملک مضبوط ہو گا،خواجہ محمد آصف
نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز ڈیرل مچل نے بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، بھارت میں کھیلی گئی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی جو بھارت میں اس کی پہلی ون ڈے سیریز فتح ہے، ڈیرل مچل نے اندور میں آخری میچ میں کیریئر کی بہترین 137 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پوری سیریز میں 352 رنز بنا کر پلیئر آف دی سیریز قرار پائے،

یہ بھارت میں تین یا اس سے کم میچوں کی سیریز میں کسی بھی مہمان بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ہیں، مچل اس وقت 845 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ کیریئر کی بہترین سطح پر ہیں اور ویرات کوہلی سے 50 پوائنٹس آگے نکل چکے ہیں۔
