ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا،ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کرائی گئی تھی،ڈی ایس پی نے ایک ماہ قبل بیوی اور بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

ڈی آئی جی کاکہناتھا کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا،بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کرلی گئی،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ڈی ایس پی عثمان حیدر کاکہناتھا کہ اس کی بیوی طلاق کا مطالبہ کرتی تھی،میرے انکار پر وہ بیٹی کو لے کر غائب ہو گئی تھی۔