لانڈھی میں نامعلوم فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، گیارہویں جماعت کی طالبہ کومل زندگی کی بازی ہار گئی

لڑکی بھائی کے ساتھ کزن کے گھر سے واپس آ رہی تھی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

کراچی کے علاقے لانڈھی میں چلتے رکشے میں بیٹھی 17 سالہ طالبہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت گیارہویں جماعت کی طالبہ کومل کے نام سے ہوئی ہے۔ لڑکی کے والد نے بتایا کہ کومل اپنے بھائی کے ہمراہ کزن کے گھر سے واپس آ رہی تھی کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
