سنگدل بیٹے نے باپ کے قتل کا اعتراف کر لیا

ملزم دورانِ تفتیش جرم تسلیم کرتے ہوئے اہم انکشافات کر دیے

کراچی میں اپنے والد کے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد اور دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔