محکمہ موسمیات کا الرٹ: کراچی میں ہفتے اور اتوار کو شدید سردی متوقع

کوئٹہ کی سرد ہواؤں کے اثرات، شہر قائد میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ انجم نذیر کے مطابق ہفتے اور اتوار کو شہر میں سردی کی شدت بڑھ جائے گی جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
انجم نذیر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ہونے کے باعث وہاں سےآنے والی سرد ہواؤں نے کراچی کے موسم کو بھی متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں دو ڈگری سینٹی گریڈ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ یا اتوار تک درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں داخل ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو سرد موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔