کراچی میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی، شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

سولر سسٹم کی تنصیب مزید سستی، متبادل توانائی کی جانب رجحان بڑھنے کا امکان ، کراچی میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،

جس کے بعد گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب پہلے کے مقابلے میں زیادہ سستی ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں کمی سے متبادل توانائی کے استعمال کو فروغ ملنے اور بجلی کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے۔