کراچی عدالت میں حملے کے بعد رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کا انصاف کا مطالبہ

وکلا کے مبینہ حملے میں مشہور یوٹیوبر زخمی — ایمان رجب کا کہنا ہے “انصاف مانگنا انتشار نہیں”

کراچی کی عدالت میں پیشی کے دوران مشہور یوٹیوبر رجب بٹ پر مبینہ طور پر وکلا کے گروپ نے حملہ کر دیا، جس میں وہ زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد اہلیہ ایمان رجب نے انصاف کے مطالبے کے ساتھ بیان جاری کیا۔ وکیل میاں علی اشفاق کے مطابق بارہا روکنے کے باوجود رجب بٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کیس وکیل ریاض سولنگی کی درخواست پر زیرِ سماعت تھا۔
