مہنگائی کی نئی لہر: کوئٹہ میں آٹا فی کلو 120 روپے تک پہنچ گیا

50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ، فلور ملز مالکان پر الزام

کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ آٹا ڈیلرز کے مطابق شہر میں آٹا فی کلو 110 روپے سے بڑھ کر 120 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 50 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فلور ملز مالکان کی جانب سے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، جس کا براہِ راست بوجھ صارفین پر پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری نوٹس لینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔