کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال نے 14 ارب پلی بارگین کی درخواست دے دی.

ملزم نے نیب تفتیشی افسر کو درخواست دی، چیئرمین نیب سے منظوری کے بعد درخواست دوبارہ عدالت میں دائر کی جائے گی۔

ملزم نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں بطور ہیڈ کلرک اربوں روپے کا غبن کیا ، ترقیاتی سکیمیں گراؤنڈ پر موجود نہیں اور پیسے نکالے گئے ہیں۔
نیب کے مطابق ملزم نے اپنے نام، اہلیہ اور دیگر رشتہ داروں کے نام اثاثے بنائے ہیں، اثاثوں میں گھر، فلیٹس، پلازے، قیمتی گاڑیاں، نقد رقم اور سونا شامل ہیں،سکینڈل میں 32 سے زائد ملزم گرفتار ہیں۔