گج ڈیم کا ابتدائی بجٹ 26 ارب روپے تھا، کنٹریکٹر 36 ارب روپے اضافی وصول کر چکا ہے، واپڈا وکیل

منصوبے کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، عدالت میں پیش کی گئی تفصیلات نے نئے سوالات کھڑے کر دیے ، گج ڈیم منصوبے کے حوالے سے واپڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ منصوبے کا ابتدائی بجٹ 26 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا،

تاہم کنٹریکٹر اب تک 36 ارب روپے اضافی وصول کر چکا ہے۔ حیران کن طور پر منصوبے کا 50 فیصد کام بھی مکمل نہیں ہو سکا۔ اس انکشاف کے بعد منصوبے کی لاگت، پیش رفت اور نگرانی کے نظام پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔