شدید گرمی کے باعث پی ڈی ایم اے کا خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری

بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔شدید گرمی کے باعث خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور مقامی آبادی کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔