پادری کامران ناز قتل کیس میں نیا موڑ، اہلیہ سلمینہ اور نجم الثاقب نے مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی

پولیس نے اجرتی قاتلوں کو گرفتار کر کے انکشافات کیے، 33 لاکھ روپے کے عوض قتل کروانے کا انکشاف

گوجرانوالہ میں 5 دسمبر کو پادری کامران ناز کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے کے پی سے گرفتار کیے گئے اجرتی قاتلوں کے بیان کے مطابق مقتول کی اہلیہ سلمینہ اور اس کا آشنا نجم الثاقب قتل کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔ دونوں نے مل کر شوٹرز کو 33 لاکھ روپے دیے اور کرسمس کے قریب قتل کی منصوبہ بندی کی تاکہ معاملہ انٹرنیشنل سطح پر اٹھایا جا سکے۔ پولیس نے دو ملزمان کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کر دیا جبکہ مدعیہ سلمینہ اور نجم الثاقب سمیت سہولت کاروں سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سول لائن پولیس نے سی پی او کی قیادت میں ملزمان کو گرفتار کر کے اہم انکشافات کیے ہیں۔

Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.