گوجرانوالہ کے علاقے راجہ کالونی، جناح روڈ، گلی نمبر 1 میں بارش کے دوران گھر کے مین گیٹ میں مبینہ طور پر کرنٹ آنے سے 24 سالہ عبداللہ ولد اکبر علی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نوجوان کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بارش کے دوران مین گیٹ میں کرنٹ آنے کے باعث پیش آیا۔ شہریوں کو بارش کے موسم میں بجلی کی تنصیبات سے انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔