گوجرانوالہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تکمیل کے لیے مارچ 2027 کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
بریفنگ کے مطابق 31.5 کلومیٹر طویل ییلو لائن منصوبے میں 25 اسٹیشنز شامل ہوں گے، جن میں 2 زیرِ زمین اسٹیشنز بھی شامل ہیں۔ منصوبے میں 12 انڈر پاسز، 35 کلومیٹر سروس روڈز اور سگنل فری یوٹرنز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔
مریم نواز شریف نے منصوبے پر تین شفٹوں میں کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ مقررہ ٹائم لائن میں مزید توسیع نہیں ہونی چاہیے اور شہریوں کو تعمیراتی کام کے باعث مزید مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تکمیل کے لیے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔