رنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا۔ زیر علاج مریض بچوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔

گورنر خیبرپختونخوا کی سندس فاؤنڈیشن آمد پر پیٹرن سندس فاؤنڈیشن سہیل وڑائچ ،بانی و صدر سندس فاؤنڈیشن محمد یاسین خان ،ڈائریکٹر خالد عباس ڈار اور فاؤنڈیش کی انتظامیہ نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔

cگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فاؤنڈیشن میں زیرِ علاج بچوں سے ملاقات کی، بچوں میں تحائف پیش کیے اور اُن کا حوصلہ بڑھایا ، اُنہوں نے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیکل ڈائریکٹر سندس فاؤنڈیشن ڈاکٹر عدنان گیلانی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو فاؤنڈیشن کی طبی خدمات، جدید علاج کے طریقہ کار، جدید آلات اور مؤثر بلڈ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ سندس فاؤنڈیشن ملک بھر میں قائم بارہ سنٹرز کے میں ہر ماہ ہزاروں مریضوں کو مفت خون اور علاج فراہم کرتی ہے اور صحت کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن جینیاتی اسکریننگ اور تحقیق پر مبنی نئے پروگرامز پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ موروثی خون کی بیماریوں کی جلد تشخیص اور ان کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ سندس فاؤنڈیشن کے پاس 12ہزار سے زائد تھیلیسیا اور ہیموفیلیا کے مریض رجسٹرڈ ہیں جنہیں باقائدگی سے علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن کی فلاحی و طبی خدمات نہایت قابلِ تحسین ہیں۔ جس خلوص، محبت اور پیشہ ورانہ انداز سے یہاں کا عملہ مریضوں کی خدمت کر رہا ہے اسے دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔فاؤنڈیشن میں علاج کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، جہاں جدید علاج کا طریقۂ کار، موثر بلڈ مینجمنٹ سسٹم اور معیاری طبی خدمات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں اور ایسے ادارے معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے امید کی کرن ہیں اور صحت کے شعبے میں ایک مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔

کراچی، سڑک پر سرے عام نازیبا حرکات کرنے والا ٹریفک پولیس انسپکٹر کا بیٹا گرفتار
فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا ہمیشہ ایسے فلاحی اداروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے جو انسانیت کی خدمت اور معاشرتی بہتری کے لیے سرگرمِ عمل ہوں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سندس فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ مزید مستحق مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

سندھ جاب پورٹل پر ملازمتوں کے اشتہارات جلد جاری ہونگے، سندھ چیف سیکرٹری
دورے کے اختتام پر سندس فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کی جانب سے گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کو انکی فلاحی خدمات کے اعتراف کے طور پریادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔